ناول کَماری والا- ایک جائزہ

کَماری والا  ناول کی کہانی اُس کے ہیرو ضامن علی کے گِرد گُھومتی ہے اور اُسی کی زبانی بیان کی گئی ہے- ناول کا زمانہ لگ بھگ ساٹھ کی دہائی کے وَسط سے لیکر نوے کی دہائی کے وسط تک کا ہےـ ناول کی کہانی ضامن علی کے بچپن سے لیکر لڑکپن اور پھر جوانی تک کا اِرتقائی سفر ہے- اِس سفر کے دوران اُس کا بہت سے کرداروں سے واسطہ پڑتا ہے جن کی اپنی الگ الگ کہانی اور اپنے دُکھ درد ہیں- اِنہی کرداروں کے باہمی میل ملاپ سے ناول کی کہانی آگے بڑھتی ہے-